حملے کے بعد ٹرمپ کی سیکریٹ سروس اہلکاروں سے کیا گفتگو ہوئی؟

0

واشگنٹن (نیوزڈیسک) انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے احوال کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

 امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خطاب کے دوران گولیاں چلیں تو ٹرمپ نے اپنے کان کو چھوا اور نیچے بیٹھ گئے۔

سیکریٹ سروس اہلکار ٹرمپ کی طرف لپکے اور انہیں حصار میں لے لیا اور ساتھ ہی بندوقیں تان لیں جس کے بعد ٹرمپ کافی دیر اسٹیج پر جھکے رہے۔

چاروں طرف محافظ ڈھال بنے رہے، ٹرمپ اہلکاروں کی مدد سے اٹھے تو کان سے خون بہہ رہا تھا، جرات مندی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرمپ پورے ہوش و حواس میں رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے  اہلکاروں سے کہا ٹھہرو مجھے جوتے پہننے دو، جس کے بعد سابق صدر کھڑے ہوئے تو پرجوش انداز میں ہوا میں مکے لہرائے، نعرے لگائے فائٹ فائٹ فائٹ۔

بعدازاں حفاظتی حصار میں جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے،گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے ایک بار پھر مکے لہراکر فائٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.