ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی،چارلاکھ سے زائدڈرائیورزکیخلاف کارروائی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024 کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس عرصہ میںفیسیلیٹیشن ، ایجو کیشن اورمکینک آن ویل،ہائی وے اورنائیٹ پٹرول سمیت چھ ٹیسٹنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس تھیم پارک کا قیام ،دفتری اوقات میں ٹر یفک کوبر قرار رکھنا اور سائن بورڈ بھی نصب کئے گئے۔

سال 2024 کے پہلے 6 ماہ میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق 507ورکشاپس/کلاسز منعقد کی گئیں۔جس میں 01لاکھ76ہزار سے زائد شہریوں کو آگا ہی فراہم کی گئی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر4لاکھ34ہزار746ڈرائیورزکےخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی۔

سنگین خلاف ورزیوں پر 951 افراد کے خلاف ایف آ ئی آر کا اندراج بھی کیا گیا۔68افراد کے ڈرائیونگ لائسنس ،18پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے،4500گاڑیوں اور 9,485موٹر سائیکلزکو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

غیر قانونی پارکنگ پر 52,471،غیر نمونہ و فینسی نمبر پلیٹ والی گا ڑیوں کو 36,554چالان جاری کئے گئےکالے شیشے والی گاڑیوںکو 12,866،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 27,639چالان جاری،اور لوڈنگ پر 16,550، لین وائیلشن پر 12,346،فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی 2,856چالان جاری،
بغیر نمبر پلیٹ 3,321،زیبرا کراسنگ پر 2,330، کم عمر ڈرائیورزکو 922چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران12ہزار463نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔

مدت میعاد پوری ہونے پر 12 ہزار716 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی۔جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےلئے27 ہزار 334 لرنر پرمٹ جاری کیے گئے،

ٹریفک افسران نے مختلف اہم وفود کی آمدورفت،قومی اسمبلی و سینٹ کے اجلاسوں اور امن وعامہ کی صورتحال ،پی ایس ایل،الیکشن 2024ڈیوٹی سمیت 5ہزار سے زائد ایونٹس میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے۔جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 14افسران اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے،

ٹریفک پولیس افسران نے ترقیاتی اور تعمیراتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.