sui northern 1

پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

0
Social Wallet protection 2

لاہور(نیوزڈیسک)سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف دائر اندراج مقدمے کی درخواست خارج کر دی۔

sui northern 2
فیصلے میں لکھا کہ آئی جی پنجاب نے مریم نواز کو یونیفارم پہننے کا اختیار دیا تھا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہے،لہٰذا ایسی صورت میں مریم نواز پر اندراج مقدمہ کا حکم نہیں دیا جا سکتا اور درخواست خارج کی جاتی ہے۔

عدالت میں سید وقار علی شاہ ایڈووکیٹ نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے مریم نواز کے یونیفارم پہننے کو چیلنج کرتے ہوے مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.