آزاد کشمیرایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

وزیرامور کشمیر امیر مقام نے راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار نوٹس لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں کشمیر کی راولا کوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر نے چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل آزاد جموں کشمیر سے واقعے کی رپورٹ 48 گھنٹے میں طلب کر لی۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ضروری کارروائی کی جائے۔

وفاقی وزیر نے سیکورٹی میںغفلت اور کوتائی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کے ذمہ دار تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اگر ضرورت پڑی تو وفاقی حکومت مجرموں کو پکڑنے کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر

وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور آئی جی وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کو فوری طور پر آگاہ کریں۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button