پاکستان

پارک روڈ توسیع منصوبے پر کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے،چئیر مین سی ڈی اے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ توسیع منصوبے کا دورہ۔

چئیر مین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے کہاکہ منصوبے پر تعمیراتی کام کو ہر صورت 14جولائی 2024 تک مکمل کیا جائے۔منصوبے کے تمام سیکشنز پربیک وقت کام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر کام مکمل کرنے کے لئے لیبر اور مشینری کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔،منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پارک روڈ پر پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ دن رات کام کر کے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔ماضی میں مختلف انتظامی مسائل کے باعث یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا۔،چئیر مین سی ڈی اے کی ذاتی دلچسپی اور مانیٹرنگ کے باعث تعطل کا شکار پارک روڈ توسیع منصوبے پر کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button