پاکستان

فارم 47 کی حکومت کی پوری کوشش ہے غریب آدمی مزید غریب ہوجائے، یاسمین راشد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت کی پوری کوشش ہے غریب آدمی مزید غریب ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہےعوام پہلے دو وقت کی روٹی کھاتے تھے اب ایک وقت کی کھائیں اور جو ایک وقت کی روٹی کھاتے تھے وہ بھوکے سوئیں۔

یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے کمر توڑ ٹیکس لگا دیے ہیں، کسان برباد ہو گیا، ہم قرضہ لے کر پاکستان کو مزید تباہی کی طرف لے کر جائیں گے۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ حکومت میں شامل ساری پارٹیاں نورا کشتی لڑ رہی ہیں، کیا یہ بجٹ سائن نہیں کریں گے اور منظوری نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button