sui northern 1

ایف سی تعیناتی کا معاملہ،پی ٹی آئی نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا

0
Social Wallet protection 2

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)ایف سی تعیناتی کے معاملے پر صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے توجہ دلاو نوٹس قانون ساز اسمبلی میں جمع کروا دیا۔

sui northern 2

توجہ دلائو نوٹس میں صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ فی الحال آزاد کشمیر میں امن و امان کی ایسی کوئی صورتحال نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نہ جانے وزیر اعظم کو کیا خدشات لاحق ہیں کہ انہوں نے ایک بار پھر ایف سی مانگ لی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ ماہ ایف سی اور رینجرز تعیناتی سے ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے ۔

قیوم نیاز نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر ایسی غلطی کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔

انہوں  نے کہاکہ ایف سی تعیناتی انتہائی اہم مسئلہ ہے ۔ ایوان میں زیر بحث لایا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.