پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آئی ٹی کمپنیوں کے وفود نے ملاقات کی ہے۔

پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائیں گے۔

جامعات کے 15 ہزارطلبہ کیلئے مفت سرٹیفکیشن کورسز کیلئے گوگل فار ایجوکیشن مدد کرے گا۔

مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ یونیورسٹی طلبہ کو اینٹی وائرس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس و دیگر کورسز کرائے جائیں گے، اسکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیے جائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نظامِ تعلیم میں خامیوں کا تعین کر کے بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ایجوکیشن سسٹم ازسرِ نو تعمیر کیے بغیر مثبت تبدیلی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کروم بکس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ میں بھرپور معاونت کریں گے۔

علاوہ ازیں گوگل فار ایجوکیشن وفد نے پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول پراجیکٹ میں اظہار دلچسپی کیا، وزیراعلی پنجاب نے گوگل ٹیم کو حکومت کے آئی ٹی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.