sui northern 1

گندم اسکینڈل میں شہباز شریف اور محسن نقوی ملوث ہیں، عمر ایوب

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ انقلاب نزدیک ہے، حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آگیا ہے، قوم عمران خان کی کال کا انتظار کرے، گندم اسکینڈل میں شہباز شریف اور محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں۔

سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا کہ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت نزدیک آگیا ہے، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں خوفناک اضافہ کر دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انقلاب نزدیک ہے قوم بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظار کرے بجٹ میں خوفناک مہنگائی کا طوفان انے والا ہے، گندم اسکینڈل میں شہباز شریف اور محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ حکمران اج اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں، پاکستان میں چند لوگ ملک کی سلامتی سے کھیل رہے ہیں، ہمیں بھارت سے اتنا خطرہ نہیں جتنا ان لوگوں سے۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عدالتوں میں پیش تک نہیں ہونے دیا جا رہا، چیف جسٹس اف پاکستان کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیئے۔

sui northern 2

Leave A Reply

Your email address will not be published.