پاکستانتازہ ترینتجارت

موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فون پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق درآمدی موبائل فون پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے، درآمدی موبائل فون پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

درآمدی لگژری موبائل فون پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے، درآمدی موبائل فون پر 25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ فنانس بل درآمدی موبائل فون پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے، پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button