اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ارزش اعظم کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا ای سپورٹس کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ارزش اعظم کو ای سپورٹس کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔
ارزش اعظم فیوچر فیسٹ کے بانی ہیں، جو پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی فیسٹیول ہے۔
ارزش اعظم نے پاکستان کے ٹیکنالوجی ایکوسسٹم میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری لائی ہے۔
ارزش اعظم حکومت کے پاکستان کے ای سپورٹس ایکوسسٹم کو بلند کرنے کےلئے کام کریں گے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہاکہ حکومت قومی ای سپورٹس چیمپئن شپ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ اس چیمپئن شپ سے پاکستان کے نوجوانوں کو اس عالمی میدان میں ممتاز ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکےپاکستان عالمی ای سپورٹس میدان میں ایک نام بنا چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ای سپورٹس کھلاڑیوں کی کامیابی کی بدولت، خاص طور پر چار مرتبہ ایوو چیمپئن ارسلان، جو وقت کے بہترین ٹیکن کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ای سپورٹس ایک تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت ہے۔