sui northern 1

اسلام آبادمیںالیکٹرک بسیں کل سے پہنچنا شروع ہو نگی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں کل سے پہچنا شروع ہو جائیں گی

sui northern 2

سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دی جس میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 30 بسیں کل سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔

چئیر مین سی ڈی اے کے مطابق یہ بسیں ابتدائی طور پر دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔ فیڈر روٹ 7 نسٹ سے شروع ہوکر پمز ہسپتال تک آۓگا جبکہ فیڈر روٹ 4 پمز سے شروع ہوکر بری امام/ قائد اعظم یونیورسٹی تک ہوگا۔

یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی.

چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ مستحق طبقات بشمول معزور افراد، طلباء و دیگر سبسڈی دینے کے لئے کام کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.