sui northern 1

شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں تاحال ناکام

0
Social Wallet protection 2

میرپور ماتھیلو ( نمائندہ خصوصی ) میرپور ماتھیلو کے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ، صحافیوں و سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال ، شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کی والدہ بھائیوں اور قتل کے الزام میں گرفتار نثار لاٹکی کی ورثاء خواتین کی شرکت ۔

sui northern 2

شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کو حق سچ لکھنے اور بولنے پر بے گناہ قتل کیا گیا بارہ روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ،جمعرات سے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس کے سامنے قومی شاہراہ پر دہرنے کا اعلان ، میں سندھ کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو اپیل کرتی ہوں کے وہ جمعرات کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج رکارڈ کروا کر ہمارا ساتھ دیں جب تک انصاف نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا ، شہید صحافی کی والدہ پٹھانی گڈانی ۔

تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو بارہ روز گذرنے کے باوجود پولیس گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، میرپور ماتھیلو کے صحافیوں و سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے شہید نصر اللہ گڈانی پریس کلب کے قریب علامتی بھوک ہڑتال شروع کی گئی ، جس میں شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کی والدہ پٹھانی ، بھائی محمد یعقوب گڈانی ، شہید کے قتل کے الزام میں گرفتار نثار لاٹکی کی رشتہ دار خواتین سمیت میرپور ماتھیلو کے صحافیوں اسد پتافی ، لطیف لغاری ، برکت میرانی ، اللہ وسایو وسیر ، ثاقب نصیر گڈانی ، لطیف وسیر، شبیر بھٹی ،تاج ٹانوری ،ظہیر وسیر ، قاضی شفقت اللہ ، ایڈوکیٹ عبد المجید جلبانی ، جنید جلبانی ، وقار بوزدار، پی پی پی شہید بہٹو کے رہنما سعید بوزدار و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کی والدہ پٹھانی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کو حق سچ لکھنے اور بولنے پر بے گناہ قتل کیا گیا۔

لیکن بارہ روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ، شہید صحافی غریب عوام کا آواز اور سہارا تھے جس کی آواز دبانے کے لئے اس کو قتل کیا گیا ، جمعرات کو ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس کے باہر قومی شاہراہ پر دہرنا دے کر شاہراہ کو بلاک کردیا جائے گا ، بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتی ہوں کے وہ اپنے اپنے علاقوں میں جمعرات کو احتجاج رکارڈ کروا کر ہمارا ساتھ دیں ، شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کو انصاف مل سکے ، انہوں نے کہا کہ جب تک واقعے کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہوتی اور اصل طاقت ور ملزمان گرفتار نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.