محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک منصوبہ بندی کے تحت عمل پیرا ہیں،انصریعقوب
راولاکوٹ(بیورورپورٹ)آزاد جموں و کشمیر حکومت کے سیکرٹری جنگلات انصر یعقوب خان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک منصوبہ بندی کے تحت عمل پیرا ہیں تمام ملازمین اور آفیسرز کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشش جاری رکھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ملازمین کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں وسائل کے اندر رہتے ہوئے محکمہ جنگلات کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔سیکرٹری جنگلات اج پونچھ ڈویژن کے دورے کے دوران راولاکوٹ میں ایک اعلی سطحی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس میں ناظم جنگلات سید مصفر گیلانی ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ ڈویژن ڈی ایف او واٹر شیڈ خالد محمود، ڈی ایف او طاہر اقبال، ڈی ایف او واجد آزاد، حد بندی طاہر علی شاہ ڈی ایف او باغ طاہر علی شاہ ڈی ایف او پلاندری کے علاوہ اعجاز احمد عباسی رینج آفیسر اور دیگر افسران نے شرکت کی تمام آفیسرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور اپنے اپنے مسائل بھی پیش کیے۔
سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ تمام آفیسرز اور ملازمین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے آفیسرز اور ملازمین محنت لگن سے اپنے فرائض انجام دیں تاکہ مستقبل کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں