اسلام آباد میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ذیلی ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تحت اسلام آباد میں فضل سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 6 ارب روپے لاگت سے آئی ٹی سافٹ ویئر پارک قائم کیاگیا ہے۔حکومت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔
اس سے اعلیٰ تعلیم کو فروغ ملے گا ۔