مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل اجلاس 28مئی کو ہوگا،ایجنڈا سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی کو ہوگا۔ ن لیگ کے جنرل سیکرٹری اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں پارٹی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف جنرل کونسل اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.