شوبز

آسٹریلوی اداکارہ نے کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کی حمایت کر دی

کینبرا(نیوزڈیسک)آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نے فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول کے دوران فلسطینیوں اور تارکینِ وطن کی حمایت کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آسٹریلوی اداکارہ کی ریڈ کارپٹ کی تقریب سے ایک ویڈیو وائر ہو رہی ہے۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو سیاہ گاؤن زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ سامنے سے سیاہ دکھائی دینے والا ان کا یہ گاؤن عقب سے مکمل سفید ہے جبکہ اس کی اندرونی جانب سبز رنگ نمایا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے تبصرے میں صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینی پرچم کے رنگوں میں ملبوس ہیں۔

صارفین کے مطابق کانز جیسے بڑے پلیٹ فارم اور عالمی ایونٹ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے سے مظلوم فلسطینیوں کی آواز مزید دور تک جائے گی۔

آسٹریلوی اداکارہ نے کانز فلم فیسٹیول میں فلسطینیوں کی حمایت کر دی
خیال رہے کہ ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ کی معروف شخصیات بلاک آؤٹ 2024ء مہم کے نشانے پر ہیں۔

ایسے میں آسٹریلوی اداکارہ کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت کرنا ایک مثبت عمل ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین بھی سراہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانشیٹ نے فلسطینوں سے اظہارِ یک جہتی کیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی وہ متعدد مواقع پر فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button