پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی نجکاری نہیں ہو گی ، وزیر خزانہ

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج فنانس ڈویژن میں کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں (سی سی اوایس اوایز) کے اجلاس کی صدارت کی۔

جس میں وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے آزادانہ ڈائریکٹرز کی نامزدگی کے لیے پاور ڈویژن کی تجویز کو کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دی۔ کمیٹی نے ریلوے کی وزارت کی طرف سے چار ریلوے کمپنیوں کو اسٹریٹجک اورلازمی کے طور پر درجہ بندی کرنے کی پیش کردہ تجویز کی منظور ی نہیں دی اور ہدایت کی کہ وہ ان چار کمپنیوں کے لیے تبدیلی کا منصوبہ کمیٹی کو پیش کریں۔ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی تجویز کو اس ہدایت کے ساتھ موخر کر دیا گیا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے ایس ٹی ای ڈی ای سی میں اصلاحات کے لیے کی گئی منصوبہ بندی کے حوالے سے کمیٹی کو بزنس پلان پیش کیا جائے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے،سی سی اوایس اوایز نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی اسٹریٹجک نوعیت کو تسلیم کیا اور کمیٹی نےوزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ ان اداروں کے موثر انتظام کے لیے ایک قابل عمل کاروباری منصوبہ کمیٹی کوپیش کیاجائے ۔)

Leave A Reply

Your email address will not be published.