ایکسین ٹیکسلا کی کارروائی،بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استمعال کرنے پر کریش پلانٹ سیل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت اور وزیر توانائی پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی ہدایات پر بجلی چوروں کے ناسور کے خلاف ایسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان کی براہ راست نگرانی میں بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ھے
تفصیلات کے مطابق بروز اتوار ایکسین ٹیکسلا شاہد جدون نے ایس ڈی او ٹیکسلا اور پولیس کے ہمراہ کریش پلانٹ جس کا کنکشن نور زمان کے نام پر ھے اور لوڈ 149 کلو واٹ ھے کو چیک کیا کریش پلانٹ کو بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے چلایا جا رہا تھا ڈیٹیکشن ٹیموں اور پولیس نے تمام تر ثبوت اکھٹے کرنے کے بعد کریش پلانٹ کا کنکشن کاٹ دیا اور کریش پلانٹ کو سیل کر دیا۔
بجلی چوری کرنے پر اویس نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا آئیسکو نے بجلی چوری کرنے پر لاکھوں کا جرمانہ عائد کیا
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے ایکسین ٹیکسلا اور ڈیٹیکشن ٹیموں کی کاروائی کو سراہا اس کے علاوہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی مکمل سپورٹ کے باعث یہ آپریشن کامیابی سے جاری ھے