گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاہکوچ میں سیف سکول ڈے کے حوالے سے سیمینار
آغا خان (مصعب خالق)ایجنسی فار ہبٹاٹ پاکستان کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گاہکوچ میں سیف سکول ڈے کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا ۔
اجلاس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول کے طالبات نے شرکت کی سیمنار میں محکمہ تعلیم غذر کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی ۔ سیمنار کا منعقد کرنے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قدرتی آفات سے ہونے والی نقصانات کو کم از کم کیسے کیا جا سکتا ہے اور ان قدرتی آفات سے اپنے اپکو اور اپنے خاندان کو کیسے بچایا جا سکتا ہے ۔
اور بچوں کو محفوظ تعلیم کے حصول کی فراوانی کو یقینی بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بچوں کو زلزلے کے دوران اپنے اپکو کیسے محفوظ رکھنا ہے موقع پر عملی مظاہرہ کر کے دیکھایا گیا اور کچھ ویڈیوز بھی دیکھایا گیا ۔ جیسے طلباء و طالبات نے غور سے دیکھا اور عمل کرنے کی یقین دہانی کروایا۔ محکمہ تعلیم غذر کے ذمہ داروں نے آغا خان ایجنسی فار ہبٹاٹ کا شکریہ ادا کیا۔