پاکستان

نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی قد رت رکھتے ہیں،ایازصادق اوررانا مشہود کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ملاقات۔باہمی رلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر رانامشہود احمد خاں نے کہاکہ نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لیے تعلیم، ایمپلانمنٹ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں انگییج کرنےکا کام جاری ہے۔

اسپکر ایازصادق نے کہاکہ نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی قد رت رکھتے ہیں۔

خوشی ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے رانامشہود احمد خاں کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چارج دیاہے۔

امید ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ہر طرح کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button