آئی ایم ایف مشن کا قرض پروگرام سائن کرنے کا عندیہ

0

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تعارفی سیشن کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے قرض پروگرام سائن کرنے کا عندیہ دے دیا۔

آئی ایم ایف مشن کے مطابق قرض پروگرام کا سائز اور حجم آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف مشن چیف کا اس حوالے سے گفتگو میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

نہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز ہوئے، معیشت کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہے، مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، پاکستان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

مشن چیف نے یقین دہانی کرائی کہ معاشی ٹیم کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی کام کریں گے۔

آئی ایم ایف مشن نے معاشی ٹیم کے ساتھ تعارفی سیشن کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.