ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

راولپنڈی میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا خود کار اسلحہ خیبر پختونخوا سے پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا۔

راولپنڈی میں غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گاڑی سے 50 پستول، 4 کلاشنکوف، 6 ایم پی فائیو رائفل اور 2دیگر رائفلیں بھی برآمد ہوئیں۔

ملزمان سے مختلف بور کے 4800 کارتوس اور کئی میگزین بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے فرار ہونے والے ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button