sui northern 1

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

0
Social Wallet protection 2

لاہور(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں جمعہ کے رووز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

sui northern 2

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شام/رات میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر،میانوالی، خوشاب اورنورپور تھل میں ندھی بارش متوقع ہے۔

سرگودھا، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور،قصور ،اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے امکانات ہیں ۔

جنوبی اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے کے علاوہ ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔

بارشوں کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کے امکانات ہیں ۔

بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔

ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.