پاکستان کو اسوقت معاشی بحران کا سامنا ہے،نعیم عباس
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) 24/7 کنسلٹنسی ایس ای سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نعیم عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسوقت معاشی بحران کا سامنا ھے جس پر اجتماعی کوششوں اور محنت سے قابو پایا جا سکتا ہے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو فروغ دیا جائے اور حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے پی این اے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا٫انہوں نے کہا کہ ھمارے بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ بھی ملک میں بہت سارے ادارے ایسے ہیں جو بینکنگ چینل کے ذریعے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں اور کر بھی رھے ھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 24/7 کنسلٹنسی مقامی سطح پر بیروزگاری میں کمی لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور مستقبل میں اسکے دائرہ کار کو وسیع کیا جاۓ گآ تاکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں میں اعتماد کی فضا کو بحال کیا جائے اور انہیں اپنے ھی شہر میں باعزت روزگار میسر آسکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےطلباءاور نوجوان ملک کا مستقبل اور سرمایہ ہیں انہیں چاہیے کہ وہ حالات اور وقت کے تقاضےکے مطابق فنی تعلیمی مہارت حاصل کریں تاکہ مستقبل میں وہ دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چل سکیں۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللّٰہ کی رضا کیلئے اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں کی اس طرح سے امداد کریں کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ ھمارے ہاں بہت سے فلاحی ادارے ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے تعمیری کام کر رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے اداروں کو تلاش کر کے ان کا ہاتھ بٹاتے ھوۓ ان کی مالی معاونت کی جاۓ۔