چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہودکی ہاکی ٹیم کو ملائیشیا سے جیت پرمبارکباد پیش
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےاذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔
ہفتہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان نے ملیشیا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔تمام قوم اس جیت پر مبارک کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔قومی کھیل کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا۔
رانا مشہودنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی قتح قابل ستائش ہے۔ خو شی ہے کہ پہلے ہی میچ میں پاکستان نے اپنی قابلیت کو منوایا ہے۔ رانامشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اور بالخصوص ہمارے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ٹیم کو اس جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹیم نے مثالی کھیل کا مظاہرہ کیاہے ۔