لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں گندم کی خریداری کےحوالےسےبحرانی کیفیت ،نوازشریف متحرک ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین آج ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے ،پارٹی قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوں گے ، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے ،ن لیگ کے مرکزی قائدین کہ بیٹھک سہہ پہر2بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہو گی ۔
ذرائع کےمطابق اہم بیٹھک میں رانا ثنااللہ ، خواجہ آصف، سمیت سینئر رہنما شریک ہوں گے ،ماڈل ٹاؤن اجلاس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور عہدے دار بھی شریک ہوں گے ، مشاورتی اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفگ دی جائے گی ۔
گزشتہ روز بھی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی ۔ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی ۔