تین نام فوجی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلیے نہیں بات چیت کیلئے تجویز کیے ہیں، عمران خان

0

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فوجی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ تین نام ڈیل کے لیے نہیں بات چیت کے لیے تجویز کیے ہیں اور کسی بھی ریٹائرڈ جرنیل کو بات چیت کا ٹاسک نہیں دیا جبکہ 18 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ بات چیت کے لیے تیارہوں سیاست میں ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین جماعتوں کے علاوہ سب سے بات کریں گے، ڈیل وہ کرتا ہے جسے ملک سے باہر جانا ہوتا ہے جیسے زرداری اور نوازشریف گئے، ڈیل جیل سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا یہ نیا کیس لے کر آ رہے ہیں، توشہ خانہ پر یہ چوتھا کیس کر رہے ہیں جو بھی کیس بنانا ہے ایک بار بنا کر لے آئیں، زرداری کا فیک اکاؤنٹ اورنوازشریف کا ایون فیلڈ کے اربوں کے ریفرنس معاف کر دے گئے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ججز سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے کیسز کے فیصلے کریں، سائفر کیس کی سماعت آگے سے اگے چلی جا رہی ہے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کریں، عدت کیس میں بھی ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.