پاکستان

انسدادمنشیات مہم،93ملزمان گرفتار،90مقدمات درج

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے،صوبہ بھر میں پولیس کا منشیات فروشوں پر کریک ڈاؤن تیزکردیاگیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 252 ٹھکانوں پر چھاپے۔

منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 93 ملزمان گرفتار، 90 مقدمات درج کئے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 39 کلو چرس، 874 لٹر شراب برآمدکی گئی ۔

26 فروری سے جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں کے اڈوں پر 18566 چھاپے مارے گئے۔

منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 8686 مقدمات درج، 9190 ملزمان گرفتارکئے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے 6030 کلو چرس، 31 کلو آئس،103 کلو گرام ہیروئن برامد کی گئی

216 کلو افیون ، 115458 لٹر شراب بھی ملزمان کے قبضہ سے برآمد کی گئیآئی جی پنجاب

ڈاکٹر عثمان انور کا آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کا حکم،انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں ڈرگ ہاٹ سپاٹ ایریاز کی مارکنگ کرکے ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ۔اے این ایف اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button