اینٹی سموگ آپریشن کے تحتسی اینڈ ڈبلیو کے نجی کنٹریکٹر کو انتباہی نوٹس جاری

0

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب بھر میں اینٹی سموگ آپریشن کے تحت سینئرصوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کی خصوصی ہدایات پر سی اینڈ ڈبلیو کے نجی کنٹریکٹر کو انتباہی نوٹس جاری کردیئے گئے ۔

سی اینڈ ڈبلیو کے نجی کنٹریکٹرکو عملددرأمد کے لیے تاریخ میں پہلی بارمحکمہ تحفظ ماحول نے نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس پرعملدرأمد کرتے ہوۓ بابو صابو انٹرچینج سے أپریشن کااغاز کیا گیا۔

ایٸر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے 7 دن کی ڈیڈ لاٸن مقررکی گئی ہے ۔

صوبے کی تاریخ میں پہلی بار یہ انتباہی نوٹس کسی نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہاہ اگر سات دِن میں صورتحال میں تبدیلی نہ لائی گئی تو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ایک سنجیدہ چیلنج ہے

انہوں نے کہاکہ سموگ پر قابو پانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر کام کرنا ہو گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.