وزیر زراعت کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت زراعت ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔
اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی بھی شرکت
اجلاس میں ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پلان کی ٹائم لائن بارے جائزہ لیا گیا۔
وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا400 ارب روپے سے زائد کا زرعی پیکج کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے تمام انتظامات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ بلا سود قرضوں کی سکیم محکمہ زراعت پنجاب اور بینک آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے جاری ہے۔ اس فلیگ شپ پروگرام کے تحت 5 لاکھ کاشتکاروں کو بلا سودقرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کسان کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں 7 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو5 ہزار سپر سیڈر اور 2 ہزار رائس شریڈر60 فیصد سبسڈی پر فراہم کئے جا ئیں گے۔ صوبہ پنجاب میں 80 ارب روپے کی لاگت سے 7300 کھالہ جات کی اصلاح و پختگی کی جائے گی۔ شعبہ زراعت توسیع کی تنظیمِ نو پر2 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو بہتر توسیعی سروسز کی فراہمی کیلئے500 زرعی گریجوایٹس کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں گے۔٭ ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچرپروگرام کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔
اس موقع پر فتخار علی سہو کپاس،گندم اور چاول کی کوالٹی اور پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ترین ریسرچ سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔ معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے