لاہور (نیوز ڈیسک)لیسکو انجینئرز کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے بلانے پر پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے عید سے پہلے 7 لیسکو افسران کو طلب کیا تھا، کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔
لیسکو افسران نے انکوائریز کی تفصیلات مانگ لیں، ایف آئی اے میں پیش ہونے سے پہلے افسران اپنی ضمانتیں کرائیں گے۔
دوسری جانب لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو افسران نے اوور بلنگ پر گرفتاریوں کو ناجائز قرار دے دیا، لیسکو افسران آج اجلاس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔