اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں تعلیمی اداروں میں منفرد اور کھیلوں کے دلچسپ مقابلے تو بہت ہوتے ہیں، تاہم حال ہی میں ڈانس مقابلوں سے متعلق نوٹیفیکیشن نے والدین کے درمیان تشویش کی لہر پیدا کر دی تھی۔
جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کے زیرانتظام سرکاری اسکولوں میں ڈانس مقابلے کا حکمنامہ واپس لے لیا ہے۔
واضح رہے عالمی ادارہ برائے ایجوکیشن یونیسکو کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص کے مقابلے کرائے جانے کے لیے تعاون کیا گیا تھا۔
جس پر یونیسکو کے کہنے پرڈانس مقابلے کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈانس کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شئیرکرنے کا کہا گیا تھا۔
جبکہ اسلامی اقدارسے متصادم نوٹیفکیشن پر والدین نے تشویش کا اظہارکیا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزارت تعلیم نے ڈانس ایجوکیشن کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے۔