رواں مالی سال بینکوں سے نجی شعبے کو قرض فراہمی میں ریکارڈ کمی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں مالی سال بینکوں سے نجی شعبے کو قرض کی فراہمی میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایاکہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نجی شعبے کو صرف ساڑھے 40 ارب روپے کا قرضہ دیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں نجی شعبے کو 225 ارب روپے سے زائد کا قرضہ دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بینکوں نے ریکارڈ منافع حاصل کیا تھا، نجی شعبے کو قرض فراہمی میں ریکارڈ کمی سے رواں مالی سال اقتصادی اہداف حاصل کرنا مشکل ہو گیا۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو کم ہو کر ایک فیصد پر آ گئی ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

نجی شعبے کو ہدف سے کم قرض دینے والے بینکوں پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہے، اضافی ٹیکس اس مالی سال یا آئندہ مالی سال سے لگانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

بینکوں کی طرف سے اپنے ڈیپازٹس سے 50 فیصد کم قرض دینے پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، ٹیکس کی شرح 10 سے 16 فیصد ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.