آر آئی یو جے کی علی امین گنڈا پور کیجانب سے نازیبا زبان کے استعمال پرشدید مذمت

0

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کا وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے ملک بھر کی صحافی برادری اور بالخصوص خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا اور گھٹیا زبان کے استعمال کی شدید مذمت،وزیر اعلی کے پی کے کی جانب سے صحافتی برادری کے خلاف نازیبا اور شرمناک زبان کے استعمال کو ان کی تربیت کی کمی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

آر آئی یو جے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم عمران خان بھی میڈیا پر بکنے سمیت متعدد بلا جواز الزامات اور تنقید کرتے رہے ہیں۔لیکن اب جیل میں وہ اسی میڈیا کی تعریف اور میڈیا کے نمائندوں کی رسائی کی دہائیاں دیتے نظر آتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے پوری صحافتی برادری اور بالخصوص خواتین کے بارے میں گھٹیا زبان کے استعمال سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیاسی ناکامیوں کا زمہ دار میڈیا کو ٹھہرانا پی ٹی آئی کی تربیت کا حصہ ہے،اہل قلم کو دھمکیاں دینے والے بہادر وزیر اعلی کی بہادری کا یہ عالم ہے کہ وہ خود دہشت گردوں کو بھتہ دے کر زندگی گزار رہا ہے۔

آر آئی یو جے اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء کے اس طرز عمل پر جلد ہی آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا،ملک بھر کی صحافی برادری پر الزام تراشی بالخصوص خواتین کے بارے میں نازیبا بیان بازی کو تمام متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.