میرپورماتھیلو،کروڑوں روپے کا غیرقانونی سامان برآمد،تین ملزمان گرفتار

0

میرپور ماتھیلو ( نمائندہ خصوصی ) حساس ادارے اور بیلو میرپور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، مشتبہ ٹرک پر چھاپہ مارکر چھالیہ ، گٹکہ،ٹائر اور خشک ایرانی دودھ اور دیگر غیر قانونی سامان برآمد کرلیا ، تین ملزمان گرفتار ،برآمد کئے گئے سامان کی مالیت ڈیڑہ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ، ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو عبدالقادر سومرو کی پریس کانفرنس ۔

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور بیلو میرپور پولیس نے شہر میرپور ماتھیلو کے قریب واقع النثار پیٹرول پمپ اسٹاپ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ ٹرک کو روک اسکی تلاشی لی تو اس میں نے گٹکے اور منشیات میں استعمال ہونے والی اشیاء سے بھری ٹرک پر چھاپا مار کر ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالیت کا سامان جس میں غیر ملکی نشہ آور سپاری کی 656 بوریاں، گٹکہ اور منشیات میں استعمال ہونے والا کیمیکل ،خشک ایرانی دودھ، ٹرکوں کے چھ ٹائر اور دیگر سامان برآمد کر کے تین ملزمان بخت محمد ، عزت خان ، اور نظیر احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو عبدالقادر سومرو نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کوئٹہ سے ہے ، گٹکہ ،سپاری اور نان کسٹم پیڈ خشک دودھ و دیگر سامان کوئٹہ سے ملتان جا رہا تھا ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

میرپور ماتھیلو ( نمائندہ ) جمعیت علماء اسلام کی اپیل پر جمعیت علماء اسلام میرپور ماتھیلو کی جانب سے مبارک ثانی مقدمہ میں تاریخی فتح پر یوم تشکر ریلی نکالی گئی ، ہم اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں ختم نبوت صہ پر آنچ آنے نہیں آنے دیں گے ، مولانا عبد الغفار چاچڑ ،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر میرپور ماتھیلو میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مولانا عبد الغفار چاچڑ ، کی قیادت میں بعد نماز جمعہ یوم تشکر ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے مقام پر ایک جلسے کی صورتحال اختیار کر گئی ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولاناعبد الغفار چاچڑ ، مولانا حماد اللہ چاچڑ ، مولانا سراج احمد کولاچی ، زین العابدین ، مولانا شاھد حسین منگی ، محمد افضل کولاچی ، صبغت اللہ دایو و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم سامراجی قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جو سامراجی طاقتیں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر ڈاکہ ڈالنہ چاھتے ھیں ہم اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں لیکن ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم پر آنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے قانون واپس نہیں لیئے گئے تو پہر ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.