عام خبریں
رؤف حسن کو رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے رؤف حسن کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود رؤف حسن کی آج رہائی ممکن نہیں ہے
رؤف حسن انسداد دِہشتگردی عدالت کی جانب سے دو روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں۔