بغیرٹکٹ ٹرین مسافروں سے 76ملین روپے کی ریکوری

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ریلویز نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریلوے پولیس اور ٹرین کے عملے کی مدد سے بغیر ٹکٹ کے مسافروں سے 76 ملین روپے سے زائد کی رقم اکٹھی کی ہے۔

تقریباً 59,143 مسافر مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہوئے پائے گئے اور ان سے مذکورہ رقم جمع کی گئی، جو محکمہ کے سرکاری بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بغیر ٹکٹ والے مسافروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے کریک ڈاؤن روزانہ ہوتے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنا غیر قانونی تھا اور جو لوگ بغیر ٹکٹ پکڑے گئے ان سے جرمانے کے علاوہ ٹرین کے پورے سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت وصول کی گئی۔

ادائیگی نہ کرنے والوں کو ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.