sui northern 1

خان گڑھ، شجاع آباد روڈ ملتان میں کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار

0
Social Wallet protection 2

لاہور( نمائندہ خصوصی) متروکہ وقف املاک بورڈاور ایف آئی اے کا ناجائز قابضین کے خلاف مشترکہ آپریشن کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار روا لی گئی۔

sui northern 2

متروکہ قف املاک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق دوران آپریشن کروڑوں روپے مالیت کی حامل 14 دوکانیں واگذارکروائی گئی ہیں۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کلین اپ کی رپورٹ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عطاءالرحمن کو بھجوائی جائے گی جبکہ ون مین کمیشن کے احکامات پر پاکستان بھر ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جا رہی ہیں ۔

،یڈمنسٹریٹر ملتان متروکہ وقف املاک بورڈ عدنان حسن پھلر وان۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمنیر احمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان احمر نعیم سندھو ، انسپکٹر رئیس احمد امجد گیلانی ،عرفان ڈوگر و دیگر کے ہمراہ خان گڑھ، شجاع آباد روڈ ملتان میں آپریشن کلین اپ میں حصہ لیا ۔

جبکہ پولیس فورس کی بھاری نفری کے علاوہ دیگر اداروں کے افراد بھی موجود تھے ۔ٹرسٹ بورڈ کی مالیتی پراپرٹی کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد سربمہر سیل کر دی گئی اور سیکورٹی گارڈ ز کو تعینات کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.