پوٹھوہار ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانیں اور افراد کی چیکنگ
لاہور(نیوزڈیسک)نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پروٹوکول گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان ابوبکرکے گھر والوں کو پنجاب حکومت کی جانب سے 50لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پروٹوکول گاڑی سے پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے نوجوان ابوبکر کے جاں بحق ہونے پر متاثرہ فیملی کو پنجاب حکومت کی جانب سے 50 لاکھ کا مالی امداد کا چیک دیدیا گیا۔
یادرہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروٹوکول کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیاتھا جس کے بعدمقتول کے لواحقین نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرایاگیا تھا۔
23 سالہ ابوبکر کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، چچا زاد بھائی رضوان نے بتایا ابوبکر موٹر سائیکل پر جارہاتھاکہ سرکاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہواتھا۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابوبکر کے لواحقین کی جانب سے مقدمے کیلئے درخواست موصول ہوئی ہے۔
ڈی پی او کا کہناتھا وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کیلئےگاڑیاں کرتارپور جارہی تھیں جب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی، جس سے نوجوان ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوست محفوظ رہا۔
