راجہ محمد سجاد لطیف کی خالد محمود کے گھرآمد،چچازادبھائی کے انتقال پر تعزیت
مظفرآباد(نیوزڈیسک)ڈائریکٹرجموں وکشمیر لبریشن سیل آزاد کشمیر راجہ محمد سجاد لطیف نے نگران لبریشن سیل راولپنڈی مرحوم راجہ خالد محمودکے گھر دڑ(برنالہ) جاکرمرحوم کے چچازاد بھائی ممبرضلع کونسل راجہ محمد شفیق اور مرحوم کی دیگر فیملی سے ملاقات کی اور تعزیت کااظہارکیا۔
ڈائریکٹرراجہ محمد سجاد لطیف نے مرحوم راجہ خالد محمود کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ راجہ خالد محمود مرحوم محکمہ لبریشن سیل کااثاثہ تھے ان کی محکمہ کے لیے بے شمار خدمات ہیں۔
مرحوم تحریک آزادی کی تقریبات سمیت آزادی کشمیرکی ہیروز کی برسیوں اور دیگر محکمہ کے زیراہتمام تمام تقریبات کو بہت احسن طریقہ سے منعقد کرنے میں اپناکردار ادا کرتے۔
مرحوم اعلی اخلاق کے مالک انسان تھے۔ انھوں نے مرحوم کی قبر پرجاکرفاتحہ خوانی کی،مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔ اس موقع پر صدر معلم راجہ محمداقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ راشد،راجہ روہیل اعظم (یواے ای)پی وائی او سفیان راجہ اور دیگر بھی موجود تھے۔