ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
ملائیشیا میں ایک شخص ایسا ہے جس کے منہ میں 42 دانت ہیں، جو کسی اوسط فرد کے دانتوں سے 10 زیادہ ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز میں 33 سالہ پرتاب مناڈے کا نام زیادہ دانتوں والے مرد کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ برسوں تک پرتاب کو علم نہیں تھا کہ اس کے منہ میں دانتوں کی تعداد معمول سے زیادہ ہے۔
امریکی شہری نے ایک گھنٹے میں 250 کاغذی جہاز بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
پرتاب کے مطابق انہیں اس کا اندازہ 2021 میں ایک خاندانی تقریب کے دوران ہوا جب انہوں نے گھر والوں کو بتایا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ منہ میں اضافی دانت اگ رہے ہیں۔ گھر والوں نے جب دانت گنے تو دریافت ہوا کہ اس وقت ان کی تعداد 38 تھی۔
بعد ازاں دانتوں کے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ مزید 4 دانت مسوڑوں میں دبے ہوئے ہیں جو 2023 میں نکل آئے۔ خوش قسمتی سے زیادہ تر دانت بغیر کسی پیچیدگی کے اگ گئے اور پرتاب کو کسی قسم کے مسئلے کا سامنا نہیں ہوا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین نے دانتوں کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مزید 2 دانت منہ میں چھپے ہوئے ہیں جو ابھی باہر نہیں نکلے۔ اب پرتاب کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں زیادہ دانتوں والے مرد کے طور پر درج کر لیا گیا ہے۔