بھارت: 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے ہاتھی کو انوکھے طریقے سے نکال لیا گیا
بھارت: 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے ہاتھی کو انوکھے طریقے سے نکال لیا گیا
بھونیشور: بھارت میں 30 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے ہاتھی کو نکالنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ریاست اوڈیشہ کے جنگلات میں موجود 30 فٹ گہرے کنویں میں ایک نر ہاتھی گر گیا تھا۔ کیونجھر کے محکمہ جنگلات، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم کو جب ہاتھی کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی میزائل حملے روکنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے ہاتھی کو نکالنے کے لیے آرکیمیڈیز کا اصول اپنایا۔ آرکیمیڈیز کا اصول یونانی سائنسدان آرکیمیڈیز کا دیا ہوا اصول ہے جس کے مطابق جب کسی چیز کو پانی میں ڈبویا جاتا ہے تو وہ چیز پانی کے اوپر تیرنے لگتی ہے۔
انتظامیہ نے یہی اصول اپناتے ہوئے دو بڑے پائپ لگا کر گہرے کنویں کو پانی سے بھرنا شروع کر دیا جس سے ہاتھی تیرتا ہوا اوپر آ گیا۔
سوشل میڈیا پر ہاتھی کو ریسکیو کرنے کی ویڈیوز وائرل ہیں جن پر صارفین کی جانب سے بے زبان جانور کی مدد کرنے پر سراہا جا رہا ہے۔