اٹلی: جیل توڑ کر بار بار بھاگنے والا ’فرار کا بادشاہ‘
اٹلی: جیل توڑ کر بار بار بھاگنے والا ’فرار کا بادشاہ‘
اٹلی میں ایک قیدی 16 برس میں چوتھی بار جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
میلان کے اوپرا میکسیمم سیکیورٹی پریزن سے 41 سالہ قیدی ٹوما ٹولینٹ نے ہالی ووڈ کے فلمی انداز میں فرار اختیار کیا۔ قیدی نے ایک ورکشاپ سے خاموشی سے ایک فائل چرائی، جسے استعمال کرتے ہوئے اپنے کمرے کی کھڑکی میں لگی دھات کی سلاخوں کو کاٹا۔ بعد ازاں اس نے اپنی بستر کی چادروں کو گرہ باندھ کر رسی بنا کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروےکے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا
ٹوما ٹولینٹ، جسے 2048 میں رہا ہونا تھا، قید خانے کے صحن کو با آسانی پار کر کے بیرونی دیوار پر چڑھ گیا۔ کچھ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کیمرا نے اس کی حرکت کو ریکارڈ کر لیا تھا، لیکن الارم نہیں بجا، ممکن ہے یہ گارڈز کی تبدیلی کے وقت ہوا ہو۔
واضح رہے کہ یہ ٹوما کی فرار کی چوتھی کامیاب کوشش ہے۔ اس نے پہلی کامیاب فرار 2009 میں، دوسری 2013 میں اور تیسری 2023 میں کی تھی۔