بلی کے پڑوسی کے گھر بار بار جانے کے باعث مالک پر بڑا جرمانہ
بلی کے پڑوسی کے گھر بار بار جانے کے باعث مالک پر بڑا جرمانہ
فرانس میں ایک بلی کے بار بار پڑوسی کے گھر جانے پر عدالت نے اس کی مالکن پر 1,250 یورو (تقریباً 1,400 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلی اکثر باڑ پھلانگ کر پڑوسی کے گھر چلی جاتی تھی، جہاں دیواروں پر اس کے پنجوں کے نشان اور بستر پر پیشاب کے آثار پائے گئے۔ متاثرہ پڑوسی نے عدالت سے رجوع کیا، جس نے فیصلہ بلی کی مالکن کے خلاف دیا۔
بھارت کا غیر قانونی قبضہ اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے: صدر مملکت
بلی کی مالکن نے ایک فرانسیسی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ جب عدالت کا نوٹس موصول ہوا تو انہیں شدید صدمہ پہنچا۔ ان کے مطابق اب انہوں نے اپنی بلی "ریمی” کو گھر کے اندر قید کر رکھا ہے، جس کے باعث وہ موٹی اور چڑچڑی ہو گئی ہے، جیسے کسی گھریلو نظر بندی میں ہو۔
خاتون نے شکوہ کیا کہ علاقے میں کئی اور بلیاں بھی گھومتی پھرتی ہیں، مگر سزا صرف ان کی بلی کو ملی۔ تاہم عدالت نے ان کی وضاحت مسترد کر دی۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر بلی دوبارہ باڑ پار کرتی ہے تو اس کی مالکن کو 2,000 یورو کا نیا جرمانہ اور ہر دن کے حساب سے 150 یورو اضافی ادا کرنا ہوں گے۔