اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد سے پشاور موٹر وے ایم ون پر چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ایک اور جھٹکا۔
حکومت پاکستان وزارت مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے موٹروے پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹال ٹیکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ۔
نیشنل ہاوے اتھارٹی نے بتایاکہ پشاور موٹر وے ایم ون پر یکم جولائی سے ٹال ٹیکس بڑھا دیا جائے گا۔موٹروے ایم ون پر چلنے والی کار کا پرانہ ٹال ٹیکس 240روپے سے بڑھا کر 350۔ روپے کردیا گیا
ویگن کا 400 سو روپے سے بڑھا کر 550 سو روپے کوسٹر،مزدا کا ٹال ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کردیا۔
بس کا ٹال ٹیکس 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے،ٹرک کا ٹال ٹیکس 1040 روپے سے 1300 روپے کردیا گیا۔
ٹریلرکا پرانہ ٹال ٹیکس 1270 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردیا گیا۔
مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں