چین: لڑکے نے نمائش کے دوران لاکھوں ڈالر مالیت کا سونے کا تاج توڑ دیا
چین: لڑکے نے نمائش کے دوران لاکھوں ڈالر مالیت کا سونے کا تاج توڑ دیا
چین میں نمائش کے دوران بچے سے قیمتی سونے کا تاج ٹوٹا، مالیت لاکھوں ڈالر
بیجنگ: چین میں ایک نمائش کے دوران ایک معصوم بچے کی غیر ارادی حرکت سے انتہائی قیمتی سونے کا تاج ٹوٹ گیا، جس کی مالیت لاکھوں ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، تقریباً 2 کلوگرام وزنی "گولڈن فینکس کراؤن” نامی اس تاج کی مالیت قریب 2 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر تھی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بچہ اپنے خاندان کے ہمراہ نمائش دیکھنے آیا اور غلطی سے تاج کے قریب لگے حفاظتی کیس سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کیس الٹ گیا اور تاج گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 2 اہم منصوبوں پر دستخط
واقعے کی تفصیلات معروف چینی انفلوئنسر ژینگ کائیے نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان کے مطابق یہ تاج ان کے شوہر نے شادی کے تحفے کے طور پر خصوصی طور پر تیار کروایا تھا اور یہ دونوں کے درمیان محبت اور یادگار کی علامت تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ تاج کے قریب جاتا ہے اور جب وہ حفاظتی کیس کو صاف کرنے یا چھونے کی کوشش کرتا ہے تو کیس کا توازن بگڑ جاتا ہے اور تاج نیچے گر جاتا ہے۔
ژینگ کائیے نے بتایا کہ یہ واقعہ ان کے لیے جذباتی طور پر بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ تاج نہ صرف مالی بلکہ جذباتی اعتبار سے بھی ان کی لیے بے حد اہم تھا۔ انہوں نے یہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ واقعہ ان کی ازدواجی زندگی کے لیے بدشگونی کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔
ابھی تک اس حوالے سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تاج کی مرمت کی کوئی کوشش کی جائے گی یا نہیں، نیز نمائش میں حفاظتی انتظامات میں ممکنہ کمی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔