پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس پر وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اس وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔ سینے میں انفیکشن کے باعث فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو تین روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے، گزشتہ روز نسیم شاہ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل قومی کرکٹر کی مکمل نگرانی کررہا ہے، علاج اور مکمل آرام کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف جاری ہوم سیریز کے آخری دو میچز بھی نہیں کھیل سکیں