کھیل

رکی پونٹنگ نےکرکٹ میں بھارتی لابی کوبے نقاب کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی فتح کو انصاف کی جیت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح پر امریکی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ مافیا کے خلاف انصاف کی جیت ہے۔
رکی پونٹنگ نے بھارت اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ آپ کا پیسہ اور آپ کی طاقت بھی اب تک آپ کو ورلڈ کپ میں فتح نہیں دلوا سکا۔
ان کا کہناتھا کہ پیسے سے کامیابی خریدی نہیں جاسکتی اور یہ بات پاکستان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں نے کئی بار ثابت کی ہے۔رکی پونٹنگ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے بچھائے جال میں پھنس گیا،بھارت نے فائنل کے لیے جو وکٹ تیار کی تھی وہ اس پر ہی الٹی پڑ گئی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023،آسٹریلیا بھارت کو ہراکرکرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button