
مزیدپڑھیں:پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کا حصہ بننے میں ناکام
ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ12 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کی لین دین نقدی کی شکل میں کیسے ہوئی، ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اور خزانچی 27 اگست کو ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہوں۔
واضح رہے ایف آئی اے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مجموعی طور پر 1 ارب 60 کروڑ روپے سے زیادہ کی بدعنوانی کے مختلف کیسز میں تحقیقات کررہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ یہ بدعنوانیاں سابق صدرو قاسم ضیاء, اختر رسول، برگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کے ادوار میں ہوئی ہیں۔
ذرئع نے بتایاکہ بدعنوانیوں میں فیڈریشن کے سابق سیکریٹری آصف باجواہ، شہباز سینئر اور رانا مجاہد کے ادوار بھی شامل ہیں۔